سرگودھا، ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد،افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت

پیر 23 جنوری 2017 15:36

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔اس دوران انہوں نے افسران و ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کی۔ انہوں نے اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے سب انسپکٹر غلام شبیر کی ایک سال کی سروس ضبطگی کی سزا کو سنشور ،سب انسپکٹر محمد فیاض کی ایک سال کی سروس ضبطگی کی سزا کو وارننگ، سب انسپکٹر شیر محمد کی 3000روپے جرمانہ کی سزا کو 500روپے میں، سب انسپکٹر غلام سرور کی ایک سال کے لیے پروموشن کو روکنے کی سزا کو سنشور میںتبدیل کر دیا ۔

اسی طرح اسسٹنٹ سب انسپکٹر(ASI)خضر حیات کی ایک سال کی سروس ضبطگی کی سزا کو وارننگ،ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ کی 3000روپے جرمانہ کی سزا کو 500روپے میں،کانسٹیبل احمد حسین کی2000روپے جرمانہ کو وارننگ میں اور کانسٹیبل فیصل اعجاز کی تنخواہ میں کمی کی سزا کو سنشور میں تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

جب کہ سب انسپکٹر عزیز احمد کی چھ مختلف سزائوں،سب انسپکٹر امان اللہ کی ایک سال سروس ضبطگی کی سزا ، ASIسردار خان کی دوسال سروس ضبطگی کی سزا ، سابقہ کانسٹیبل محمد فیاض کی سروس برخاست کی سزا اور سابقہ کانسٹیبل حمایت اللہ کی جبری ریٹائرڈ منٹ کی سزاکے اپیلوں کے جوابات کو تسلی بخش نہ قرار دیتے ہوئے سزاؤں کو برقرار رکھا۔

ریجنل پولیس آفیسرذوالفقار حمید نے کہا کہ جس طرح اچھی کارکردگی پر انعامات سے نوازا جاتا ہے اسی طرح ڈ یوٹی میں غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کا احتساب بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں