سیالکوٹ،گیپکو کی اوور بلنگ سے متاثرہ 2087 صارفین نے عدالتوں سے حکم امتناہی حاصل کر لیا

اتوار 15 جنوری 2017 18:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء)گیپکو کی اوور بلنگ سے متاثرہ 2087 صارفین نے عدالتوں سے حکم امتناہی حاصل کر لیا، 1ارب 70 کرڑو 43 لاکھ15 ہزار 7 سو 70 روپے 48 پیسے کی ریکوری تاخیر کاشکار ،حکم امتناہی حاصل کر نے والوں میںرائس ملز،سٹیل ملز،فلور ملز،زری ٹیوب ویلز،فیکٹریاں ،پٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشنز،کمرشل اور گھریلو صارفین شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی طرف سے لائن لاسز کو پورا کرنے کیلئے اوور بلنگ کا سلسلہ جاری رکھنے کے باعث گوجرانوالہ سرکل (ون)کے 363 صارفین جن کے ذمہ 86کرڑو 89 لاکھ66 ہزار 50 روپے 09 پیسے ،گوجرانوالہ سرکل (ٹو) کی1172 صارفین جن کے ذمہ 62 کرڑو61 لاکھ39 ہزار 2 سو67 روپی55 پیسے،گجرات سرکل کے 136 صارفین جن کے ذمہ8 کرڑو36 لاکھ20 ہزار 9 سو34 روپے سیالکوٹ سرکل کے 140 صارفین جن کے ذمہ1 کرڑو70 لاکھ74 ہزار 9 سو12 روپی84 پیسے اورنارووال سرکل کے 276 صارفین جن کے ذمہ 10کرڑو85 لاکھ14 ہزار5 سو56 روپے واجب الاداتھے تاہم مذکورہ صارفین نے عدالتوں میں موقف احتیار کیا ہے کہ ان کو اوور بلنگ کی گئی جس کی بناء پر وہ عدالت میں انصاف کیلئے آئے ہیںحکم امتناہی جاری کر کے گیپکو احکام کو روکا جائے کہ وہ ان کے میٹرز اتار کر بجلی منقطع نہ کریں۔

(جاری ہے)

مذکورہ صارفین میں ٹیرف 1 0سے 53 تک شامل ہیں۔گیپکو کے ایک سنیئر افیسر نے نام ظاہر نہ کر نے کی شرط پربتایا کہ گپیکو کے ایس ڈی اوز اور ایکسین اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے صارفین کو اضافی یونٹس ڈال کر لائن لاسز کو پورا کر تے ہیںاور بعد ازاںایڈجسٹمنٹ اور ڈیٹکشن بل دیگر صارفین کوڈال کر متاثرہ صارفین کے بلوں سے اضافی یو نٹس نکال دئیے جاتے ہیں۔عملی طور پر گیپکو مکمل دلوالیہ ہو چکی ہے۔اور ھیرا پھیری سے زندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔نیب حکام کو چاہیے کہ وہ تحقیقات کر کے ظالم کمپنی آفیسران سے صارفین کی جان چھڑائیں۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں