سیاسی سماجی تجارتی حلقوں کیجانب سے پارا چنار میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:42

سکھر۔ 21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) سکھر کے سیاسی سماجی تجارتی حلقوں نے پارا چنار میں دہشتگردی کے واقعہ کی سخت الفا ظ میں پرزور مذمت کی ہے اور اسے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بلند حوصلہ کو ناکام بنانے کیلئے دہشتگردوں کی بزدلانہ ناپاک کوشش قرار دیا ہے ، مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو، اعظم خان ، دلاور خان ،جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو، تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر رب نواز کلوڑ، آل پاکستان اسمال ٹریڈرز اینڈکاٹیج انڈسٹریز کے چیئر مین حاجی محمد ہارون میمن، سکھر اسمال ٹریڈرز اور سکھر ڈویلپمنٹ الائنس کے صد رحاجی محمد جاوید میمن، ایوان صنعت و تجارت سکھرکے سینئر نائب صدر ، ملک فلاحی جماعت کے بانی صدر ملک رضوان الحق سمیت دیگر نے اپنے بیانیہ میں پارا چنار سبزی منڈی میںدھماکہ کے واقعہ میں 20 افراد کے شہید ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے پر دلی دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی کی پر زور مذمت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ دہششتگردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیںہونگے ، پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں پر عزم ہے اور حوصلے بلند ہیں، انہوں نے شہید ہونیوالوں کے لواحقین اور زخمیوں کیساتھ اظہار ہمدردی و یکجہتی کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں