مغوی کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہر

اتوار 22 جنوری 2017 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء)سکھر کے علاقے لال مشائخ کی مکین جونیجو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین مسمات دلشاد خاتون ، محمد عظیم جونیجو ، مسمات سعبان خاتون ، امیراں و دیگر نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مغوی کی عدم بازیابی اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ دو ماہ قبل جوابداروں انور جونیجو ، اسلام ، اوشاق نے تھانہ آباد کی حد ائیر پورٹ سے ہمارے دو افراد دلشاد جونیجو اور ارشاد علی جونیجو کو اغواء کرنے کی کوشش مزحمت پر انہوں نے دلشاد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا جبکہ ارشاد علی کو اغواء کر کے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں جس کا ابتک کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے اغوا ء کی رپورٹ درج ہونے کے باوجود پولیس اسے بازیاب کرانے میں ناکام ہے مظاہرین نے بتایا کہ جوابداروں کیساتھ ہمارا زمینی تنازعہ چل رہا ہے اور جوابداروں نے زمینی تنازعہ کے سلسلے میں ہمارے افراد پر سیاہ کاری کو جھوٹا الزام عائد کیا ہے تاکہ وہ زمین ہتھیا سکے مظاہرین نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر مغوی ارشاد کو بازیاب کرا کے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کرے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں