شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں ایم ایس سیمینار کا انعقاد

منگل 24 جنوری 2017 21:59

سکھر۔ 24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیرِ اہتمام محقق عارف حسین مگسی کا ایم ایس سیمینار ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

محقق عارف حسین مگسی نے اپنا سیمینار پاکستان میں ویب سینسرشپ کا تنقیدی جائزہ کے عنوان پر عبدالواحد شیخ کی رہنمائی میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویب سینسر شپ کا استعمال غیر انٹرنیٹ پر غیر متعلقہ مواد روکنے کیلئے ہوتا ہے۔

یہ سینسر شپ بین الاملکی ہوتی ہے۔ پاکستان میں ویب سینسر شپ مذہب، ریاست کے خلاف متعلقہ مواد اور پورنو گرافی کو روکنے کیلئے کی جاتی ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ محقق نے اپنی تحقیق بہتر طریقے سے سرانجام دی ہے۔ محقق کی تحقیق انفارمیشن ٹیکنالاجی میں مستقبل کے محققین کو مدد فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر جاوید احمد مہر سربراہ شعبہ کمپیوٹر سائنس اور عبد الواحد شیخ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور تحقیق پر روشی ڈالی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں