ٴْ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے شوکت خانم منتقل نا کرنے کیخلاف پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کا احتجاج

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

ؒسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ کے زیر اہتمام خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے شوکت خانم منتقل نا کرنے ،پی ٹی آئی سربراہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں و کارکنان کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ والے عمل کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی سنئیر رہنما میڈم صفیہ بلوچ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی اس موقع پر خواتین رہنمائوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھینپی ٹی آئی رہنمائوں نے بشریٰ بی بی کو فوری شوکت خانم منتقل کرنیکامطالبہ کرتے کہا کہ بشری بی بی کی طعبیت انتہائی ناساز ہونے کے باوجود کسی بھی فیملی ممبر کو ان سے ملنے نہیں دیا جارہا ہے یہ مسئلہنپی ٹی ا?ئی فیملی کے لئے بہت حساس ہے میڈم صفیہ بلوچ نے کہا کہ ا?ج تک بانینپی ٹی آئی عمران خان کے فیملی ممبرز نے کسی بھی پارٹی پوزیشن کو انجوائے نہیں کیا،کبھی سیاسی پوزیشن یا سیاسی بیان میں حصہ نہیں لیا۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود بانینپی ٹی آئی کے خاندان کی خواتین کو ٹارچر کیا جا رہا ہے جو انتہائی افسوس کا مقام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بشری بی بی کو تڑپایا جا رہا ہے تاکہ بانینپی ٹی آئینسے این آر او لے سکے اگر خواتین کے ہی ذریعے بانینپی ٹی آ?ئی کو ٹارچرکرنا ہے تو بشری بی بی کو اڈالہ جیل شفٹ کیا جائے۔خواتین رہنماو?ں نے کہا کے ابھی تک جو رپورٹس سامنے آئی ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انکو کچھ دیا گیا تھا،ہم مطالبہ کرتے ہیں انکا علاج شوکت خانم اسپتال سے کروایا جائے اور جن لوگوں نے یہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں