ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی یا مارشل لالگ سکتاہے ،ہم اس کی مخالفت کرینگے ، منظور وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا

ہفتہ 18 فروری 2017 19:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء)سندھ کے وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا کہتے ہیں کہ ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی یا مارشل لالگ سکتی ہے تاہم ہم اس ایمرجنسی کی مخالفت کریں گے کیونکہ ہم عوام کے خلاف کسی اقدام کی حمایت نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں سابق رکن سندھ اسمبلی غلام قادر بھٹو سے انکے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہفتہ تھوڑا پرابلم میں ہے اور رہے گا ملک میں دہشت گرد تو ختم ہورہے ہیں مگر ان کی نرسریاں تو موجود ہیں جو ان کے بچوں کو پیداکررہی ہیں اور وہ بڑے ہوکر ان کا کام کررہے ہیں منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ چار پانچ دنوں میں ہونے والے واقعات پری پلان ہوسکتے ہیں اور اس میں ہمارے ملک دشمن عناصر جو ملک کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں وہ ملوث ہیں جو نہیں چاہتے کہ سی پیک مکمل ہو اور چین بھی اس منصوبے سے باز آجائے ان کا کہنا تھا کہ اب باتوں سے کام نہیں چلے گا اب ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرکے دکھانا ہوگی ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاستدانوں کے ایک دوسرے پر تنقیدکرنے کا نہیں بلکہ متحد ہوکر ملک دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ہے ان کا کہنا تھا کہ ادارے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تو دے دیتے ہیں مگر ان کے خلاف کچھ کیوں نہیں کرتے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ درگاہ لعل شہبازقلندرپرحملہ ملک کی سالمیت پر حملہ جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں