سوات، محکمہ صحت کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، ہسپتالوں میں ہڑتال ، احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

جمعرات 12 جنوری 2017 19:46

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) محکمہ صحت کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ، ہسپتالوں میں ہڑتال ، احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ، مطالبات منظورنہ ہونے کے صورت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس اور وزیر خزانہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے کی دھمکی ، مظاہرین نے ہیلتھ الاؤنس واپس لینے کو سراسر زیادتی قرار دیدیا ، تفصیلات کے مطا بق محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین اور کلیریکل سٹاف نے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے واپسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جس طرح ڈاکٹروں ، نرسز اور پیرامیڈیکس کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دی جاتی ہے محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین اور کلیریکل سٹاف بھی اس کے حقدار ہے ان کو اس حق سے محروم کرنا صوبائی حکومت کے دعوئوں پر سوالیہ نشان ہے ، مظاہرین نے سیدو ہسپتال سے سوات پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا اور حکومت کی طرف سے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے واپسی کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ، احتجاج میں خواتین ملازمین بھی شریک تھے ، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کلاس فور ملازمین ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اکبر علی خان ، محکمہ صحت ایپکا سوات کے پریس سیکرٹری سمیع اللہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ انتہائی آفسوس کا مقام ہے کہ صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کے کلاس فور ملازمین اور کلیریکل سٹاف کیلئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظووری دی تھی لیکن اب یہ بہانہ بنا کر کہ خزانہ میں رقم نہیں ہے اور اسی واپس لیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹروں کو چالیس ہزار روپے سے لیکر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے تک الاؤنس دی جاتی ہے جبکہ نرسز اور پیرامیڈکس کو بھی الاؤنس دی جاتی ہے لیکن ہمیں اس حق سے محروم رکھا جارہا ہے جو کسی بھی صور میں برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ فی ا لحال ہم ہفتہ میں دو دن ہڑتال اور احتجاج کریں گے اگر مزید غفلت سے کام لیا گیا تو ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس اور وزیرخزانہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں