قاسم علی شاہ کا حکیمانہ نسخہ

Qasim Ali Shah Ka Hakeemana Nuskha

Shahid Nazir Chaudhry شاہد نذیر چودھری جمعرات 15 دسمبر 2022

Qasim Ali Shah Ka Hakeemana Nuskha
غرور تکبر کا علاج سخاوت میں کیسے ؟ قاسم علی شاہ کی بہت سی عادتیں مجھے بہت زیادہ پسند ہیں ۔سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ منظم ہیں اور بہت ہی سادہ ۔اپنے لئے بھی آسانی مانگتے ہیں اپنے دوستوں سے مگرانتہائی انکساری کے ساتھ۔۔۔ اوردوسروں کے لئے بھی آسانیاں پیدا کرتے ہیں ۔ کیا خوب انسان کے دل میں گھس جانے والی بات کہی انہوں نے ۔۔۔

۔کہ۔۔۔ اللہ نے جب انسان کو آسانیاں پیدا کرنے کا حکم دے رکھا ہے تو میں یا تم کون ہوتے ہیں سختیاں پیدا کرنے والے ۔ان سے بات ہورہی تھی کہ آپ دوسروں کے دل اور دماغ بدلنے پر لگے ہیں، کیا کبھی کسی حاسد متکبر کو بھی کوئی حکیمی نسخہ سمجھایا ہے ؟۔ کہنے لگے کہ کسی بھی حاسد کو اپنا حسد ختم کرنا ہے،تکبر کو اپنے دماغ سے نکالنا ہے ۔

(جاری ہے)

غرور اور بے زاری ختم کرنی ہے تو اسکا علاج سخاوت میں ہے ۔

سخاوت بظاہر بہت مشکل کام ہے مگر یہی وہ آسان ترین نفسیاتی عنصر ہے جو انسان کی شخصیت بدل دیتا ہے۔میں بخیل ،حاسد،متکبر سڑیل ایسے لوگوں کو سخی بننے کا مشورہ دیتا ہوں اور اسکے طریقے اور فائدے بتاتا ہوں ۔سخاوت کرنے والا اللہ کا حقیقی دوست بن ٓجاتا ہے۔جو اللہ کا دوست بن جائے اس میں تکبر کبھی پیدا ہو ہی نہیں ہوتا۔سخاوت کے لئے پہلا درجہ یہ ہے کہ انسان یہ طے کرلے کہ میں اپنے پلے سے کسی کو نہیں دے رہا بلکہ مجھے جو خدا نے دیا میں اس میں سے آگے بانٹ رہا ہوں ،جب کسی کو دے تو اسکا شکریہ ادا کرے اور کہے کہ اگر تم نہ لیتے تو میں اللہ کی نظر میں بخیل ہوتا ۔

یہ جملہ ادا کرنے کے لئے انسان کو انا مارنی پڑتی ہے۔سلے ہوئے لب کھولنے پڑتے ہیں۔آنکھوں پر چڑھی چربی پگھلانی پڑتی ہے۔ سخاوت والے کا دل دریا کی طرح ہوجاتاہے۔ میں نے ان گنت لوگوں کو دیکھا ہے جو سخاوت کرتے کرتے امیر ہوگئے اور اللہ کے پسندیدہ بندوں میں شمار ہوگئے ۔  بے شک انسان کی فطرت کا غرور سخاوت کرنے سے خاک ہوجاتا ہے۔کاش قاسم علی شاہ کایہ حکیمانہ نسخہ ہر بندہ اپنے  دل میں بیٹھا لے توانسان  تفکرات اور تکبر کی بیماری سے نکل کر دوسروں کے لئے بہترین انسان ثابت ہوسکتاہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :