Dum Ki Machli Recipe In Urdu

دم کی ہوئی مچھلی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Dum Ki Machli, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dum Ki Machli is a Dum Pukht Machli, and listed in the Dum Pukht Fish. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Dum Ki Machli Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی رو ایک عدد(وزن آدھ کلو)
گرم مصالحہ ایک ٹی اسپون
دہی ایک پاؤ
گھی ایک پاؤ
پیاز آدھ پاؤ
نمک و سرخ مرچ حسب پسند
بادام 15عدد
کھوپرا ایک ٹیبل اسپون
خشخاش ایک چھٹانک
تل آدھ چھٹانک
ترکیب:
مچھلی کو ثابت حالت میں دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں۔ مچھلی کو دھونے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے آٹے سے مل مل کر دھویا جائے۔ بادام، خشخاش، تل اور کھوپرے کو تھوڑے سے گھی میں بھون کر اتار لیں اور سل پر پیس کر رکھ لیں۔ دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں نمک، سرخ مرچ اور گرم مصالحہ ملا لیا جائے۔ پسے ہوئے بادام خشخاش ، تل اور کھوپرے کو مچھلی کے پیٹ میں بھر کر سوئی دھاگے سے سی دیا جائے اور ثابت مچھلی کو مصالحہ ملے ہوئے دہی میں ڈال دیں۔ مچھلی کے دو طرف دہی والا مصالحہ اچھی طرح لگانا چاہیے۔ اس کے بعد مچھلی کو کم از کم دو گھنٹے تک اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ پھر ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے مچھلی کو مصالحے کے ساتھ اس میں ڈال دیں۔ ہلکا ہلکا بھوننے کے بعد پانی کا ایک چھینٹا لگا کر دم پر رکھ دیں دم پر رکھتے وقت ڈھکنے کے اوپر بھی کچھ آگ کے کوئلے رکھ دئیے جائیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار لیں۔ لذیذ دم کر دہ مچھلی تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(5297) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Dum Pukht Machli - مزید دم پخت مچھلی

More Recipes - مزید تراکیب