Fish Masala Recipe In Urdu - Recipe No. 1660

Fish Masala Urdu recipe is available at UrduPoint. Fish Masala is a famous dish in this region. You can read here Fish Masala recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Fish Masala. You can know the complete method to make Fish Masala on this page. We will also tell you how long it will take to make Fish Masala. Read the recipe, ingredients, and everything related to Fish Masala below.

مچھلی مصالحے دار بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1660

Fish Masala Recipe In Urdu
اجزاء:
مچھلی 750گرام
پیاز درمیانی دو عدد
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
لہسن(پسا ہوا) چار جوے
ٹماٹر کا پیسٹ حسب ذائقہ
ٹماٹر چار ٹکڑے کیے ہوئے چھ عدد
گھی 125گرام
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
ادرک (پسی ہوئی) دو چائے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
مچھلی کے درمیانہ سائز کے قتلے کر لیجئے۔ اب آپ ایک کڑھائی میں گھی ڈال کر گرم کر لیں ۔ مچھلی کے قتلوں کو کڑھائی میں ڈال کر پانچ منٹ تک آہستہ آہستہ تل لیجئے۔ پھر انھیں نکال کر کاغذ پر خشک کرنے کے لئے رکھ دیں ۔ اب ایک پیاز کو باریک کاٹ لیجئے اور دوسری پیاز کو پیس کر الگ رکھ لیجئے۔ کڑھائی میں بچے ہوئے گھی کو پتیلی میں ڈال دیجئے۔ اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سرخ کر لیجئے۔ اب اس میں زیرہ ،ہلدی اور گرم مصالحہ ڈال کر پندرہ سیکنڈ تک چلائیے۔ پھر اب اس میں پسی ہوئی پیاز، لہسن، ادرک اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر ابا لیں۔ جب دو چار ابال آجائیں تو پتیلی چولہے پر سے اتار کر اس میں مچھلی ڈال دیں۔ دوبارہ پتیلی چولہے پر رکھ دیں۔ آنچ ہلکی کر کے دس منٹ تک دم پر رکھیں ۔ کٹے ہوئے ٹماٹر اور ہرے مصالحے کے ساتھ پیش کریں۔

(6341) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Fish

More Recipes

Urdu cooking recipe of Fish Masala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fish Masala is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.