Hot Chicken Mango Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 851

Hot Chicken Mango Salad Urdu recipe is available at UrduPoint. Hot Chicken Mango Salad is a famous dish in this region. You can read here Hot Chicken Mango Salad recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Hot Chicken Mango Salad. You can know the complete method to make Hot Chicken Mango Salad on this page. We will also tell you how long it will take to make Hot Chicken Mango Salad. Read the recipe, ingredients, and everything related to Hot Chicken Mango Salad below.

ھاٹ چکن کا سلاد آم کے ساتھ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 851

Hot Chicken Mango Salad Recipe In Urdu
یہ ایک نہایت ہی لذیذ سلاد ہے ۔ اسے آپ اپنے بہت خاص قسم کے مہمانوں کے لئے تیار کریں ۔ اس کا خاص خیال رکھیں کہ آم پیلا اور پکا ہوا ہے۔
اجزاء:
مٹر 125گرام
آم پکا یوا 1عدد
مونگ پھلی کے نمک میں بھنے ہوئے دانے 60گرام
چکن ،سینے کا گوشت 3عدد
تلو ں کا تل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
اخروٹ کا تیل 5کھانے کا چمچ
لیموں کا رس آدھا لیموں
پسا ہوا لہسن آدھی پوتھی
سرکہ دو کھانے کے چمچ
چینی ایک چٹکی
کالی مرچ حسب ذائقہ
دھنیے حسب ضرورت
تل بھنے ہوئے ڈیڑھ کھانے کے چمچ
تیار کرنے کا طریقہ:
مٹروں کو صاف کریں اور انہیں چند منٹ تک کھولتے ہوئے پانی میں اُبالنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔آلو کو چھلیں اور اس کا گودا اُتار لیں اور اس کے باریک سلائس بنالیں ۔ اب ایک ٹرے لے کر اس میں آم کے سلائس ، مٹر اورمونگ پھلی کے دانے رکھ دیں ۔چکن کے سینے کو کر اس کی طرح کاٹیں اور انہیں آئل لگے ایک کاغذ پر پھلا دیں۔فرائی پین میں تلوں کے تیل کو گرم کریں پھر اس میں اخروٹ کے تیل کے دوکھانے کے چمچ ڈال دیں ۔ اس کے بعد چکن کے ٹکڑے ایک ساتھ ڈال کر چار منٹ تک پکائیں ٹکڑوں کو اُلٹ پلٹ کر تے رہیں ۔جب یہ اچھی طرح براؤن ہو جائے اور گل جائے تو انہیں نکال کر ایک پلیٹ میں ڈال دیں ۔ باقی تیل کو فرائی پین میں لہسن کے ہمراہ ڈالیں جب لہسن سرخ ہونے لگے تو اس میں لیموں کا رس، چینی اور کالی مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ اب مٹر اور آم والی ٹرے میں گوشت کے ٹکڑے ڈالیں اور ان پر سرکہ اور لیموں کے رس کا مکسچر ڈالیں ۔اپنی پلیٹوں میں سلاد کے پتے لے کر اس پر حسب ذائقہ بھنے ہوئے تل اور دھنیے کی پتیاں ڈال کر کھائیں۔

(5907) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Salads

More Recipes

Urdu cooking recipe of Hot Chicken Mango Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hot Chicken Mango Salad is a Salads, and listed in the salad. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.