Keema Aur Gundum Ka Salad Recipe In Urdu

قیمے اور گندم کا سلاد بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Keema Aur Gundum Ka Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Keema Aur Gundum Ka Salad is a Beef Salad, and listed in the beef salads. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Keema Aur Gundum Ka Salad Recipe In Urdu

اجزاء:
گندم 250گرام
گوشت ہڈی کے بغیر 375 گرام
زتیون کا تیل 4کھانے کے چمچ
انڈا باریک کترا ہوا ایک عدد
مشروم 90گرام
سرخ مرچ باریک کتری ہوئی آدھی
سبزمرچ باریک کتری ہوئی آدھی
کھیرے چھوٹے 2عدد
ڈریسنگ کے لئے:
زتیون کا تیل 4کھانے کے چمچ
سفید سرکہ 2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 1عدد
لیموں کا چھلکا کترا ہوا 1عدد
لہسن پسا ہوا 1پوتھی
پودینہ پسا ہوا 2کھانے کے چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
تیار کرنے کا طریقہ:
گندم کو ایک بڑے پیالے میں رکھیں اور اس میں 2کپ کھولتا ہوا پانی ڈال کر پونے گھنٹے تک پڑا رہنے دیں ۔ گرل کو گرم کریں اور اس پر گوشت کے سٹیک بنا کر گرم کریں جب براؤن ہو جائیں تو نکال کر ایک پلیٹ میں رکھ دیں ۔ ایک بڑے فرائی پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں انڈا اور مشروم ڈال کر فرائی کریں یہاں تک کہ براؤن ہو جائے ، اس کے بعد گندم ، ہری مرچ اور کھیرے کے ٹکڑے کر کے ڈالیں پھر گوشت کے پارچے بناکر اس میں ملا دیں۔ ڈریسنگ بنانے کے لئے تمام اجزاء کو بلینڈ ر میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اسے فرائی پین والے مرکب پر انڈیل کر آہستہ آہستہ ملا دیں ۔ سلاد کو پودینے کی پتیوں کے ہمراہ کھائیں ۔

متعلقہ پکوان

(2928) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Beef Salad - مزید بیف کے سلاد

More Recipes - مزید تراکیب