اصلاحات کے ذریعے محکمے کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے میں مدد ملی ہے‘ سی ای او ریلویز
سی پیک کے تحت ریلویز کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہے ،آنیوالے چند سالوںمیں محکمے کی حالت یکسر بدل جائیگی‘ جاوید انور
اتوار 16 جولائی 2017 12:20
(جاری ہے)
اصلاحاتی عمل کے تحت ریلویز بہتری کی جانب گامزن ہے اور ہم اس پر اطمینان کا اظہار کر سکتے ہیں تاہم ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریلویزکی اپ گریڈیشن اور ماڈرنائزیشن کے عمل میں بڑے بڑے کام ہونا ہیں جس میں2655 کلومیٹر طویل ٹریک کو اپ گریڈ، 364 کلومیٹر ٹریک کو اوورہال جبکہ 814 کلومیٹر ٹریک ،2700 پل، 550 موڑ اور 11 ٹنلز اپ گریڈ ہوں گی، 160 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار والے ٹریک کو فینسنگ کے ذریعے محفوظ بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ کمپیوٹر بیسڈ انٹرلاکنگ سسٹم، آٹو بلاک سگنلنگ، آٹو میٹک ٹرین پروٹیکشن، ایڈوانس روڈ وارننگ اور سینٹرلائزڈ ٹریفک کنٹرول کا ماڈرن سسٹم لگایا جائے گا۔انہوںنے بتایا کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی چین کے نیشنل ریلویز ایڈمنسٹریشن کیساتھ کراچی تا پشاور ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کی تفصیلات طے کرلی گئیں ۔کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا جبکہ ٹریک کو ڈبل کر دیا جائے گا۔پاکستان ریلویزاس وقت 65 کلومیٹر سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرینیں چلا رہا ہے لیکن ٹریک کی اپ گریڈیشن کے بعد یہ رفتار کم از کم 110 اور زیادہ سے زیادہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی استعداد کار میں بھی اضافے کے لئے کوشاں ہیں جس کے تحت نہ صرف اپنی فیکٹریوں میں بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔کراچی سے حیدر آباد تک موجودہ ٹریک کی اپ گریڈیشن کے علاوہ ایک نیا اور متبادل ٹریک بھی بچھایا جائے گا اور لوکوموٹیوز، رولنگ اسٹاک کے علاوہ والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن بھی کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.