بونیر، لوئر دیر، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تیرہ شدت پسند ہلاک ، ٹھکانے تباہ، متعدد گرفتار

جمعہ 29 مئی 2009 11:09

بونیر، لوئر دیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔29مئی 2009 ء) سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تیرہ شدت پسند ہلاک اور متعدد گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ ان کے ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فورسز نے بونیر کا اسی فیصد علاقہ کلئیر کردیا ہے، دیر لوئر کے علاقے کمبڑ میں سیکیورٹی فورسز کے جاری آپریشن میں مزید پانچ شدت پسند مارے گئے، شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے، بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برامد ہوا ہے، تحصیل میدان اور ادینزئی میں صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی، پولیس نے دیربالا سے مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے، بونیر کے علاقوں ڈگر اور گوکند درہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد کو گرفتار کرلیا گیا، بونیرمیں صبح سات سے شام سات بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی، ما لا کنڈ میں بائیسویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں