ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر فوڈ عملہ کا تیمرگرہ بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا

پیر 22 اپریل 2024 20:08

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کے احکامات پر فوڈ عملہ نے تیمرگرہ بازار کا دورہ کرتے ہوئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

(جاری ہے)

 ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین واصل خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کاشف احسان کی زیرِ نگرانی ریاض احمد اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور شبیر احمد فوڈ انسپکٹر نے شہید چوک تیمرگرہ اورمین اڈہ تیمرگرہ پر واقع  مختلف نانبائیوں کی دکانوں کو چیک کیا۔

سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹی فروخت کرنےپر08 نانبائیوں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں