ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کا اقلیتی برادری کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2024 19:23

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) صوبائی حکومت کی پالیسی ’’سول سوسائٹی کے ساتھ تعامل‘‘کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر لوئر واصل خان نے کرسچن کمیونٹی کے نمائندے شہزاد اور پراجیکٹ کوآرڈینیٹر آواز-II پراجیکٹ ریاض محمد کے ساتھ میٹنگ کی۔

(جاری ہے)

 دیر لوئر میں بسنے والی اقلیتی برادریوں کے مختلف مسائل کے حوالے سے مسیحی برادری کے مخصوص قبرستان کے حوالے سے ریاض محمد نے بتایا کہ قبرستان کی فائل محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور پشاور کے دفتر میں زیر التوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے فورم کو بتایا کہ یاد دہانی پہلے ہی جاری کر دی گئی ہے تاہم سیکرٹری (اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور)نے ریونیو سٹاف کو اس موضوع کی پیروی کرنے کی ہدایت کی اور ضلعی انتظامیہ اور CERD کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ریاض محمد کو سراہا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں