محکمہ خوراک دیر لوئر ،سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹے فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کو جرمانے

پیر 22 اپریل 2024 22:40

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) محکمہ خوراک دیر لوئر نےسرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹے فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کو جرمانے عائد کیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ریاض احمد نے شہید چوک تیمرگرہ اور مین اڈہ تیمرگرہ پر واقع مختلف نانبائیوں کے دکانوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ میں مقدمات درج کر ا کر جرمانے عائد کیے ۔

اس سلسلے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود نانبائیوں کا قیمت کم نہ کرنا ذیادتی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جہاں نان فروش سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد نہ کرتے ہوں یا کم وزن روٹی فروخت کرتے ہوں تو ان کے خلاف شکایات درج کرائیں۔انہوں نے کہا کہ دیر لوئر کے تمام تندور ملکان اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں