سیپکو جیکب آبادمیں کرپشن 50سے زائدگھوسٹ ملازمین کاانکشاف

جمعرات 5 اپریل 2018 15:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2018ء) سیپکو جیکب آبادمیں کرپشن 50سے زائدگھوسٹ ملازمین کاانکشاف پیغام یونین کی تحریری شکایت پر انکوائری ٹیم پہنچی درخواست گزار پر حملہ ہائیڈرویونین والوں نے مجھ پر حملہ کیاہے :طاہر ابڑوتفصیلات کے مطابق سیپکو جیکب آباد میں کرپشن ،50سے زائد مالازمین کو گھر بیٹھے تنخواہیں دینے سمیت بجلی چوری ملازمین سے زیادتیوں کی وزارت توانائی کوپیغام یونین کے طاہر علی ابڑوکی تحریری شکایت کے بعدچیف سیپکو کی تشکیل کردہ انکوائری ٹیم ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی ظہیرالدین شیخ کی قیادت میں گذشتہ روز جیکب آبادپہنچی اور تحقیقات کی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر پیغام یونین کے طاہر ابڑو نے بتایاکہ انکوائری ٹیم کو کرپشن 50سے زائد گھوسٹ ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہ دینے بجلی چوری سمیت ملازمین سے زیادتیوں کی تفصیلات اورثبوت دیے ہیں جس پر کرپٹ مافیا بوکھلا گئی ہے ہائیڈرویونین کے 25سے زائد افراد نے واپڈا آفس میں مجھ پر حملہ کرکے زدوکوب کیا جس کی این سی سول لائین تھانہ پر درج کرائی ہے طاہر ابڑو کا کہنا تھاکہ اس سے پہلے نیب اور ایف آئی کی ٹیم بھی انکوائر ی کے لئے آئی تھی ایکسئین مختیار انصاری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا ہائڈرو یونین کی بابو حنیف لاشاری نے کہاکہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں