آلودگی کا باعث بننے والے ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

ہفتہ 17 دسمبر 2016 13:41

قصور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء)ڈی سی اوقصورعمارہ خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات کا آلودگی کا باعث بننے والے ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کیخلاف کریک ڈائون ‘ایک ہسپتال اور ایک لیبارٹری کو سیل کر دیا گیا، تفصیل کیمطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات فہیم نسیم نے انسپکٹرزمحمدناصر‘وقاص امین‘ اشرف گجر اور عبدالرشید کے ہمراہ ضلع قصورکے مختلف ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کی چیکنگ کی اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات ‘ہسپتال کا فضلہ صحیح طریقے سے تلف نہ کرنے پر ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز2014ء کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے آصف ہسپتال پتوکی اور پنجاب لیبارٹری قصورکو سیل کردیاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں