ضلع قصورمیں تھانہ کلچرکی تبدیلی کیلئے ڈی پی او آفس میں جدید سہولیات سے آراستہ آئی ٹی روم کا قیام

منگل 31 جنوری 2017 12:48

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقصور سیدعلی ناصررضوی نے کہا کہ ضلع قصورمیں تھانہ کلچرکی تبدیلی کیلئے ڈی پی اوآفس قصورمیں جدید ترین سہولیات سے آراستہ آئی ٹی روم قائم کیا گیاہے جہاں سے 24گھنٹے تھانوں کی نگرانی ممکن ہوسکے گی ‘تھانوں میں ایف آئی آر کوکمپیوٹرائزڈ کرکے آئن لائن کردیاگیاہے‘سائلین کی مشکلات کے ازالے کیلئے حکومت پنجاب نے فرنٹ ڈیسک کا قیام کیاجوضلع قصورکے تمام تھانوں میں کام کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور وکلاء کے وفد سے ڈی پی اوآفس قصور میں جدیدترین سہولیات سے آراستہ آئی ٹی روم کے دورے کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وفدمیں ممبرقومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں‘ممبرصوبائی اسمبلی ملک محمداحمدخاں او رسابق صدر بار میاں منیراحمد کے علاوہ وکلاء کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او قصور نے وفدکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع قصورکو جرائم فری بنانا اور پولیس کو جدید سائنسی تقاضوں سے روشناس کرانا میرامشن ہے اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں جدیدسہولتوں سے آراستہ آئی ٹی اور کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں پر جدید ترین 12سوفٹ ویئرزکومتعارف کروایا گیا جو باقاعدہ طورپرکام کررہے ہیں جن میں سی ایم ایس‘ ٹی آر ایس‘ ہوٹل آئی‘اے وی ایل ایس‘ کرائم میپنگ سسٹم‘ سی آر ایم ایس وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں