قصور،لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 23:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) چک 69 میں جواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق چک 69 پتوکی کے رہائشی محمد رفیق کی جواں سالہ لڑکی عاصمہ بی بی کو ملزم عقیل نے زیادتی کا نشانہ بنایا تو پولیس تھانہ صدر پتوکی پولیس کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر کی سربراہی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے جواں سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم عقیل چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں