ڈپٹی کمشنر رانا موسی طاہر سے کسان اتحاد عہدیداران کی ملاقات،مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو احکامات جاری

منگل 30 اپریل 2024 19:35

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر رانا موسی طاہر سے کسان اتحاد عہدیداران کی گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری ، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری ،ایکسئین واپڈا فیضان ، ایکسئین واپڈا پھولنگر نوید بھٹی ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مختار احمد ،صدر پاکستان کسان اتحاد چوہدری محمد احمد چھینہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ، تحصیل صدر چونیاں مشتاق احمد ، جنرل سیکرٹری تحصیل چونیاں محمد منشاء ، تحصیل صدر کوٹ رادھاکشن خضر حیات جوئیہ اور متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں گندم خریداری، اوربلنگ اور کسانوں کو درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور کسانوں کے تمام مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو احکامات جاری کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر رانا موسی طاہر کا کہنا تھا کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح وبہبود وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے ۔ کسان بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں