قصور ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ،15ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد

ہفتہ 4 مارچ 2017 19:44

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) ضلع قصور میںجرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون جاری ،15ملزمان کو کو گرفتارکرلیاگیا،بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر8جبکہ سکیورٹی آرڈیننس کے تحت 3مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوسی ہدایات پر قصور پولیس نے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوئوں، کریمنل اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی9منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو سے زائد وائٹ کرسٹل ہیروئن،دو کلو گرام چرس اور73بوتل شراب برآمد کرلی ہیں جبکہ سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی5ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سی3پسٹل،ایک رائفل 7MMاور ایک بندوق برآمد کی،جبکہ سنگین وارداتوں میں ملوث اے کیٹگری کے ایک خطرناک اشتہاری کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

اسی طرح نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 8اور سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر3مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں