عوامی خدمت ہمارا مشن ہے،ملک رشیداحمدخاں

جمعہ 12 مئی 2017 13:17

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے اسی وجہ سے پاکستانی عوام اس پراعتماد کا اظہارکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماراکام عوام کی خدمت کرناہے، ترقی و خوشحالی کو لانا عوامی خدمت کو نصب العین بناکر چلنے کا ایجنڈا ہمارا مشن و منشورہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں