اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کرامت حسین بخاری کا ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس قصور کا اچانک دورہ ‘افسران و سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے افسران اور عملے کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائیگا ‘قانونی پیچیدگیوں کو سمجھنے کیلئے پنجاب بھر میں ٹریننگز کا عمل جلد شروع کیا جائیگا ‘اکائونٹس آفیسرز کو جوڈیشل پاور دلانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ‘جعلی جازی کو روکنا قومی فریضہ ہے ‘ملازمین کے جائز مطالبات کو فوراً حل کیا جائیگا ‘میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ‘اے جی پنجاب کرامت حسین بخاری کی ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس قصور دور ہ کے موقع پر گفتگو

اتوار 4 جون 2017 18:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2017ء) اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کرامت حسین بخاری نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کے افسران اور عملے کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائیگا ،قانونی پیچیدگیوں کو سمجھنے کیلئے پنجاب بھر میں ٹریننگز کا عمل جلد شروع کیا جائیگا ،اکائونٹس آفیسرز کو جوڈیشل پاور دلانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ‘جعلی جازی کو روکنا قومی فریضہ ہے پیشہ وارانہ مہارت حاصل کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے،ملازمین کے جائز مطالبات کو فوراً حل کیا جائیگا ،میرے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس قصور کا اچانک دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر رانا ثناء اللہ ‘ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر IIرشید انصاری ‘ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر IIIظفر اقبال بھٹی ‘اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسرز محمد نعیم فیروز ‘ندیم بٹ‘سینئر ایڈیٹرز محمد سلیم فیروز ‘محمد شکیل اختر ‘استاد ندیم ‘اورنگزیب ‘محمد مصطفی اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کرامت حسین بخاری نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس قصور کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ضلعی آفس کے افسران و ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب میرے دست و بازو ہیں آپ کے حقوق کا تحفظ کرنا میرا فرض ہے جائز مطالبات کو ہر قیمت پر پورا کیا جائیگاکسی کو زیادتی نہیں کرنی دی جائیگی ۔

کرامت حسین بخاری نے مزید کہا کہ اکائونٹس افسران و ملازمین کا قانونی پیچیدگیوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے اس مقصد کیلئے جلد پنجاب بھر کے ضلعی دفاتر کے عملے کو قانونی معاملات بارے ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کیا جارہا ہے ۔ ضلعی دفتر میں کمپیوٹر لیب سے متعلق مختلف مسائل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ جلد آئی ٹی کے شعبے کی ماہرین کی ایک ٹیم قصور بھیجیں گے جس کی تجاویز کی روشنی میں کمپیوٹر لیب کی اپ گریڈیشن کی جائیگی ۔

انہوں نے عملے کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے سینئر افسران و اہلکاران سے رہنمائی حاصل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سینئر کے تجربے سے مستفید ہو کر ہم اپنے کام میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں ۔ بعدازاں اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کرامت حسین بخاری نے تحریک پاکستان کے کارکن اور اکائونٹنٹ جنرل آفس لاہور کے سابق اکائونٹنٹ میاں محمد صدیق قریشی کے گھر جا کر انکی خیریت دریافت کی اور انہیں پھلوں کے گلدستے اور عزازی شیلڈ سے نوازا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اکائونٹنٹ جنرل آفس لاہور کیلئے میاں محمد صدیق قریشی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔علاوہ ازیں اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کرامت حسین بخاری نے دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں