ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ نے پودا لگا کر ضلع میں ہفتہ شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

پیر 24 جولائی 2017 17:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید مظفر علی شاہ نے گزشتہ روز ضلع میں ہفتہ شجرکاری و آگاہی بابت موحولیاتی آلودگی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس موقع پر سیشن کورٹس قصور ‘گارڈین کورٹس کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ بار میں پودے لگائے گئے اس ضمن میں ایک واک برائے آگاہی ماحولیاتی آلودگی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید مظفر علی شاہ‘سینئر سول جج صاحبان رانا سجاد قاسم ‘شمائلہ یعقوب سندھو‘عامر نذیر اعوان ‘صدر بار ملک ریاض احمد خاں ‘سیکرٹری بار منور حیات اور دیگر جج صاحبان اور وکلاء نے شرکت کی ۔

اس موقع پر صدر بار ملک ریاض احمد خاں نے اعلان کیا کہ آئندہ ضلع کچہری کی حدود میں کھانے پینے کی اشیاء پولی تھن بیگ کی بجائے کاغذ کے لفافوں میں دی جائینگی اور خلاف ورزی کی صورت میں کنٹین یا کھوکھے والے کا لائسنس کینسل کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور نے ڈسٹرکٹ بار کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ہمیں اپنی آئندہ آنے والی نسل کی زندگی کیلئے سوچنا ہے ۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صاف ستھرا ماحول گلوبل وارمنگ کے پیش نظر وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک ریاض احمد خاں نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے درختوں کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ تمام بار ممبران عدالتی احاطہ کی صفائی ستھرائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور بار کی حدود میں کثیر پیمانے پر پودے لگائے جائینگے تا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید مظفر علی شاہ کی قیادت میں ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں آگاہی کیلئے ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں جج صاحبان اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں