گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹ رادھاکشن میں ڈینگی آگاہی بارے سیمینار

بدھ 9 اگست 2017 11:11

گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹ رادھاکشن میں ڈینگی آگاہی بارے سیمینار
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) ڈینگی آگاہی بارے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹ رادھاکشن میں سیمینار‘تحصیل بھرکے تمام محکمہ جات کی اجتماعی واک منعقد کی گئی جس میں تحصیل بھرکے تمام محکمہ جات ‘ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرازرشید‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی خالدبھٹی جاپانی اور تحصیل کوٹرادھاکشن کے سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء نے ڈینگی آگاہی بارے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔سیمینار کا مقصدلوگوں کے اندرڈینگی آگاہی بارے شعوربیدارکرنا تھا۔شرکاء نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی قابل علاج مرض ہے‘ جس کے خلاف جنگ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ صفائی نصف ایمان ہے جس کی بدولت ہم متعدد بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں