قصور،معروف صوفی شاعربابابلھے شاہؒ کے عر س پر مقامی چھٹی کااعلان

بدھ 23 اگست 2017 23:12

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر26اگست2017ء کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کا سالانہ تین روزہ عرس مبارک جو 24اگست سے شروع ہو رہا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے ضلع بھر میں 26اگست (بروز ہفتہ )کو مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں