عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او

اتوار 10 ستمبر 2017 15:40

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء)ڈی پی اوقصور اسماعیل کھارک نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ تاجر اور امن کمیٹی کے ممبران ودیگر شہری انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتربنانے کیلئے مل جل کر کام کیاجاسکے۔ وہ کمیونٹی سنٹرچونیاں میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے امن کمیٹی کے ممبران ‘تاجر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کا ساتھ دینا اسلئے ضروری ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے۔انہوں نے اس بات پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چونیاں قیام پاکستان سے قبل اوربعدمیں بھی ایک پُرامن تحصیل ہے اور آج تک کوئی فرقہ واریت یاکوئی دنگا فساد کی واردات پیش نہ آنے پر یہاں کے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں انہوں نے عوام کی شکایات سنی ۔

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور عوام سے حسن سلوک سے پیش آئیں‘ بداخلاقی‘ رشوت کی شکایت قطعاً برداشت نہیں کی جائیگی۔ پولیس کے کیخلاف جو شکایات پیش کی گئیں انکے ازالہ کا بھی انہوں نے فوری حکم دیا۔ ڈی ایس پی چونیاں اشفاق کاظمی ودیگر مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے علاوہ ‘امن کمیٹی کے ممبران‘عوامی نمائندے‘ معززین بھی کثیرتعدادمیں موجودتھے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں