ڈپٹی کمشنر قصور کا تحصیل کوٹ رادھا کشن کا دورہ ‘محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا

جلوسوں کے روٹس کی مکمل صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجائے اور تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے ‘سائرہ عمر

بدھ 20 ستمبر 2017 19:06

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کا تحصیل کوٹ رادھا کشن کا دورہ ‘محرم الحرام کے دوران 5اے کیٹگری کے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا ‘اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن سیف اللہ ساجد نے کئے گئے انتظامات بارے مکمل بریفنگ دی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے محمود آباد گھنیکے ‘امام بار گاہ قصر رضا کوٹ رادھاکشن ‘چک 55اورمدھیکے دھاری وال کا دورہ کیا اور تمام روٹس کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر چیئر مین میونسپل کمیٹی خالد بھٹی ‘ممبران امن کمیٹی ‘لائسنس داران ‘انجمن تاجران اور میڈیا کے نمائندے بھی ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق محرم الحرام کے تمام انتظامات کو سوفیصد یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس کی مکمل صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجائے اور تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے۔ اس موقع پر تمام لائسنس داران اور انجمن تاجران کے عہدیداروں نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں