کھلی کچہری کے انعقاد سے مسائل موقع پر ہی حلکئے جاسکتے ہیں، نذیراحمدخاں لودھی

بدھ 25 اکتوبر 2017 10:50

قصور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء)کھلی کچہری کا انعقاد کرنے سے کئی مشکلات اور مسائل موقع پر ہی ختم کئے جاسکتے ہیں، لیسکو قصور نے سٹی قصور سمیت ضلع بھرمیں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنیکا فیصلہ کیاہے، ان خیالات کا اظہارایس ای سرکل لیسکو نذیراحمدخاں لودھی نے وزیر توانائی اویس احمدلغاری کی ہدایت پر سب ڈویژن سول ایریامیں لگائی گئی کھلی کچہری میں لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر آنیوالے صارفین کی جانب سے دی جانیوالی متعدد درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین آنیوالے صارفین سے اپنے اخلاق کو بہتربنائیں اور انکی شکایات سن کر مسائل حل کریں‘ جس اہلکارکیخلاف صارفین کی طرف سے کسی قسم کی کوئی شکایت موصول ہوئی اسکے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، سول ایریا میں لگائی جانیوالی کھلی کچہری میں ایکسین سٹی جمشیدزمان اورسٹی ڈویژن کے ایس ڈی اوز اورعملہ بھی موجودتھا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں