قصور،دھندکے باعث ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق

ہفتہ 11 نومبر 2017 13:50

قصور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2017ء) پتوکی ہیڈبرج کے قریب دھندکے باعث ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوارمحمدمبشر اپنے گائوں کی جانب جارہا تھا جب وہ ہیڈبرج پتوکی کے قریب سے گزرنے لگا تو پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پتوکی لے جایاجارہاتھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں