ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کا تحصیل کوٹ رادھاکشن کا اچانک دورہ ‘مختلف ترقیاتی منصوبوں اور ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیری حربے استعمال کرنیوالوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا ‘منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا‘ہسپتال انتظامیہ مریضوں کے بہترین علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی ہدایات
جمعرات 14 دسمبر 2017 18:01
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیری حربے استعمال کرنیوالوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔
منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری فلاحی منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں تا کہ علاقہ کے عوام جلد منصوبوں سے مستفید ہو سکیں ۔غیر معیاری میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے ترقی کے ثمرات ضلع کے کونے کونے میں پہنچانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے تا کہ لوگوں کو معیاری سہولیات بہم پہنچانے میں تاخیر نہ ہو۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی تمام طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات پر عملدر آمد کے سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی محکمانہ ذمہ داری کو کما حقہ پورا کریں اور مریضوں کے بہترعلاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔متعلقہ عنوان :
قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری کی قیادت میں 9مئی کے حوالے سے ریلی ..
چیئرمین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی اور ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پنجاب حکومت کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے ..
9 مئی ملک کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے، ڈپٹی کمشنرقصور
تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،پولیس ترجمان
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں کے دورے
چری کی کاشت کے لئے بھاری میرازمین کا انتخاب کیاجائے، محکمہ زراعت
قصور، پاکستان بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے ہونے تک بھٹہ انڈسٹری بند کرنے کا اعلان کر دیا ..
قصور، اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں کے دورے، مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا
قصور، ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے جواں سالہ لڑکا جاں بحق
اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں کے دورے ‘مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا
قصور وگردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات ،دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی
قصور،ملتان روڈ پر واقع فیکٹر ی اچانک آگ بھڑک اٹھی ،سامان جل کر خاکستر ہوگیا
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ