قصور،ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

جمعہ 15 دسمبر 2017 22:58

قصور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ناروکی ماہجہ میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ۔ تفصیل کے مطابق بہڑ وال کا رہائشی نبیل احمد اپنی موٹرسائیکل پربہڑ وال سے پتوکی آ رہا تھا کہ ناروکی ماہجہ کے قریب ٹریلر کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ پتوکی صدر نے نا معلوم ٹریلر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں