مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹرنذیراحمد

ہفتہ 16 دسمبر 2017 15:31

قصور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرنذیراحمد نے کہا ہے کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کسی بھی قسم کی شکایت کا فوری طورپرازالہ کیاجائیگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی ایچ کیوہسپتال قصورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی اور ڈیوٹی نہ کرنے والے ڈاکٹرز‘پیرامیڈیکل سٹاف و دیگر ملازمین کو فوری طورپر فارغ کردیاجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ہسپتال میں فری ادویات اورفری ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے، اب مریضوں کو لاہور جانے کی ضرورت نہیں‘ڈاکٹرزکی تعیناتی کو بھی پوراکردیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت پر خصوصی توجہ دی ہے جس کیوجہ سے آج عوام پہلے دورِحکومت کی نسبت اپنے آپ کو طبی لحاظ سے بہترمحسوس کرتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں