پھولنگر میںزہریلا چارہ کھانے سے تین بھینسیں اور دو گائیں ہلاک

ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:02

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) تھانہ صدر پھولنگر میں زہریلا چارہ کھانے سے تین بھینسیں اور دو گائیں ہلاک ہو گئیں،تفصیل کے مطابق چاہ اطر بشمولہ کاموگل میں رانا جعفر نے سعید اصغر سے اپنی بھینسوں کے لیے کھل چوکر وغیرہ خریدا اور اپنے مویشیوں کو ڈال دیا‘چارہ زہریلا ہونے کی وجہ سے تین بھینسیں اور دو گائیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں ،پولیس تھانہ پھولنگر نے ضابطہ کی کارروائی کرلی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں