ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں شہری طلائی زیورات،نقدی و دیگر سامان سے محروم

پیر 18 دسمبر 2017 22:06

قصور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء) قصور کے گردونواح میںڈکیتی اور راہزنی کی تین وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا، تفصیل کے مطابق پھولنگر کے علاقہ دنیا ناتھ میں دس ڈاکو حبیب اللہ کے گھر گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے ساڑھے چار تولے طلائی زیورات، چھبیس ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے،اسی طرح ظہیر آباد کالونی چونیاں میں چا ر ڈاکو ناصر کے گھر سے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سات تولے طلائی زیورات نقدی ،موٹرسائیکل اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے جبکہ چونیاں کے علاقہ جہانیاں قبرستان کے قریب تین ڈاکوئوں نے جاوید نامی شخص سے موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ، پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں