ماہرین زراعت کی بندگوبھی کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

منگل 26 دسمبر 2017 10:51

قصور۔26 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2017ء) ماہرین زراعت نے صوبہ بھرکے بندگوبھی کے کاشتکاروں کو بہترپیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ہفتہ کے وقفہ سی2 سی3 مرتبہ پانی دیاجائے جبکہ بعدازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھاکر 15دن کر دیا جائے تاکہ فصل کو بڑھنے میں کسی دشواری کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ان نے کہا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جس کیلئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھادینی چاہئیے تاکہ فصل کا اُگائو متاثرنہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ اگرجڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظرآئیں توانہیں نکال کر نئے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقت پرپانی‘ کھادوں‘سپرے کا ضیاع نہ ہو۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں