کائنات میں سب سے عظیم ہستی و نعمت ماں ہے،مفتی اختر علی قادری

بدھ 3 جنوری 2018 12:14

قصور۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء)کائنات میں سب سے عظیم ہستی و نعمت ماں ہے‘ماں کے بغیر محبت کرنے کے انداز بدل جاتے ہیں،اللہ تعالی نے ماں کی دعا میں برکت اور قبولیت کے درجے چھپا رکھے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جانشین محدث قصور پیر مفتی اختر علی قادری نے تنظیمات اہلسنت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تنظیمات اہلسنت و علماء کے ایک وفد نے محدث اعظم قصوری مفتی محمد عبداللہ قادریؒ کی زوجہ کی وفات پر ان کے جانشین پیر مفتی اختر علی قادری آف اور مفتی ارشاد احمد قادری سے اظہار تعزیت کیا ۔

وفد میں مفتی فیاض احمد انصاری،محمد تنویر شاہد،علامہ غلام مصطفی،قاری محمد رمضان قادری،علامہ ڈاکٹر معظم علی ضیغم،علامہ عثمان جامی و دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیر مفتی اختر علی قادری نے مزید کہااللہ تعالیٰ نے آقا کریم ﷺ کی دعائوں کے نتیجہ میں ماں کو وہ درجہ فضلیت دیا ہے کہ زمانے کے ولی بھی اس کی شان کے سامنے کچھ نہیں۔

ماں باپ کی نافر مانی تمام عمال کو ضائع کرنے کا سب سے اہم ایسا عمل ہے جس کو ہم عام طور پر غیر معمولی سمجھتے ہیں۔پیر مفتی اختر علی قادری آف انگلینڈاور مفتی ارشاد احمد قادری ودیگر علماء نے محدث اعظم قصوری مفتی محمد عبداللہ قادریؒ کی زوجہ کی وفات اور تنظیمات اہلسنت کے رہنما جمیل احمد نقشبندی کے کزن حبیب اللہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی گئی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں