قصور، چور گھر سی10 لاکھ روپے کے طلائی زیورات و نقدی لے گئے

بدھ 3 جنوری 2018 21:42

قصور۔3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2018ء) قصور کے نواحی علاقہ دین پور توبہ میں چور گھر کے تالے توڑ کر دس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لے گئے ،تفصیل کے مطابق محمد شفیق نے پولیس تھانہ چھانگا مانگا میں درخواست دی کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس کی غیر موجودگی میں نا معلوم چور آئے اور گھر کے تالے توڑ کر گھر سے 17 تولے طلائی زیورات ،سوا دو لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان لے گئے ہیں ،پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں