کپاس کی آخری چنائی کے بعد آف سیزن مینجمنٹ نہایت ضروری ہے، محکمہ زراعت

پیر 8 جنوری 2018 11:12

قصور۔8 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2018ء)ڈپٹی ڈی او زراعت (توسیع)قصورچوہدری اعجازنے ایک ملاقات کے دوران کاشتکاروںاورکسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپاس دنیاکی ایک اہم ترین ریشہ دارفصل ہے اس سے کپڑے کی کئی مصنوعات تیارہوتی ہیں اس کے بنولے کا تیل‘ بناسپتی گھی کی تیاری کیلئے بطورخام مال استعمال کیاجاتاہے‘دنیا بھر کے کپاس پیداکرنے والے ممالک میں پاکستان کا ایک خاص مقام ہے اورپنجاب کو اس لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے‘ کپاس کی مجموعی پیداوار کا تقریبا ً80 فیصدپنجاب میں پیداہوتاہے اس وقت کپاس کی چنائی کا کام تقریباً ختم ہوچکاہے‘ کپاس کی آئندہ فصل کی بہتر پیداوارکے حصول کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جسے آف سیزن مینجمنٹ کا نام دیاگیاہے ‘کپاس کی آخری چنائی کے بعد آف سیزن مینجمنٹ نہایت ضروری ہے اس مینجمنٹ سے نہ صرف کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہواہے بلکہ کپاس خطرناک کیڑوں خصوصاً گلابی سنڈی کے نقصان سے محفوظ رہی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں