ضلع بھر کے 182 اے کیٹیگری پولنگ اسٹیشنز میں 1456 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا چکے ہیں،ڈپٹی کمشنر

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ الیکشن کے منصفانہ‘ پر امن اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے، ضلع بھر میں 1375 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 182 پولنگ اسٹیشنز کو A کیٹیگری ،349کو B کیٹیگری اور 844 کو C کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ،182 اے کیٹیگری پولنگ اسٹیشنز میں 1456 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا چکے ہیں تاکہ ہر آنے جانے والے شخص پر کڑی نظر رکھی جاسکے، انہوں نے یہ بات کچہ کھوہ اور پیرووال کے A کیٹیگری پولنگ اسٹیشنوں کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ انتخابی عملہ کی آمدورفت کے لئے بھی بندوبست کیا جائے ، ضلع بھر میں مانیٹرنگ افسران الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکو 100فیصدیقینی بنا رہے ہیں اور خلاف ور زی کے مر تکب امیدواران کے خلاف فوری ایکشن لیا جارہا ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں