ہائیکورٹ نے شیخ وقاص اکرم کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

پیر 9 جولائی 2018 19:27

لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حلقہ این اے 115 جھنگ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ وقاص اکرم کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ووٹر محمد عمران کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ووٹر محمد عمران نے موقف اختیار کیاتھا کہ شیخ وقاص اکرم جعلی ڈگری رکھتے ہیں اور کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، لہذا شیخ وقاص اکرم آئین کے آرٹیکل 62،63 کی رو سے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں، درخواست گزار نے درخواست میں کہا تھاکہ ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے حقائق کے باوجود شیخ وقاص اکرم کو غیر قانونی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالت، ریٹرنگ افسر اور الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کالعدم قرار دے اورشیخ وقاص اکرم کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں