عوام کو بنیادی انسانی ضروریا ت کی فراہمی اولین مقصد ہے، جواد احمد

پیر 9 جولائی 2018 22:27

لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کا مقصد ایک ایسا معاشی ڈھانچہ تشکیل دینا ہے جس میں تمام انسانوں کو برابری کی بنیاد پر مواقع میسر ہوں اور قدرتی و انسانی محنت سے پیدا کردہ وسائل پرجاگیر دارنہ اور سرمایہ دارانہ اجارہ داری کا خاتمہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے این اے 131 کے علاقے قریش والا میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کیا ان کا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی انسانی ضروریات تعلیم،علاج،رہائش کی فراہمی ہمارا اولین مقصد ہے جس کے لئے ہم خصوصی پروگرام مرتب کررہے ہیں جو ہمارے منشور کا بنیادی جزو ہیں جس سے نوجوان نسل اور مڈل کلاس میں شعور اجاگر کرکے مستقبل کی قیادت کو پیدا کیا جا سکتا ہے ۔ عوامی رابطہ مہم کے دوران سینئر وائس چیئرمین برابری پارٹی امتیاز الحق ،جنرل سیکرٹری طارق شہزاد اور لیبر سیکرٹری طارق اعوان سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدران اور حلقہ کی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور برابری پارٹی کے منشور کو سراہتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا اعلا ن کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں