(ن) لیگ نے لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا ، رانا عبدالسمیع

جمعرات 12 جولائی 2018 21:16

لاہور۔12 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو تین دفعہ وفاقی اور چھ مرتبہ صوبائی حکومت ملی اور شریف خاندان35سال کسی نہ کسی طرح حکومت میں رہا مگر آج تک عو ا م بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ نے لوٹ مار کر نے کے سواکچھ نہیں کیا ہے ،ان کی پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہو تی ہیں ، غریب عوا م کو صحت ، تعلیم تو دور کی بات پینے کاصاف پانی تک میسر نہیں ہے ، غربت اور مہنگائی کا جن بے قابوہو چکا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کے چشم چراغ صفر سے کاروبار شروع کرتے ہیں اور چند سالوں میں اتنی ترقی کرتے ہیں کہ لیا ہوا قرض بھی اتاردیتے ہیں اور اربوں روپوں کے مالک بن جاتے ہیںلیکن افسوس کا مقام نون لیگ کے دور حکومت میں قرض پر قرض لیا گیا۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں