ن) لیگی قیادت ،سرگرم کارکنوں نے ممکنہ گرفتار یوں سے بچنے کیلئے جمعرات کی شب خفیہ مقامات پر گزاری

جمعہ 13 جولائی 2018 23:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت اور سرگرم کارکنوں نے ممکنہ گرفتار یوں سے بچنے کیلئے جمعرات کی شب اپنے گھروں کی بجائے خفیہ مقامات پر گزاری۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی جانب سے قائد محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر انکے استقبال کے لئے ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر پولیس نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر (ن) لیگ کے رہنمائوںا ور سرگرم کارکنوں کی گرفتاریوں کا عمل شروع کر دیا تھا ۔

اسی صورتحال کے باعث (ن) لیگ کی مرکزی قیادت ، رہنمائوں اور سرگرم کارکنوں نے جمعرات کی شب اپنے گھروں کی بجائے خفیہ مقامات پر گزاری ۔ جس کے بعد جمعہ کے روز لیگی رہنمائوں کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ ریلی میں شریک ہوئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں