پشین میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

منگل 12 ستمبر 2017 14:09

کوئٹہ۔12 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) پشین میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق منگل کو پشین میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص بشیرکو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامعلو م ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں