ساہیوال، شدید دھند کے دوران گاڑیاں ٹکرانے سے 4افراد شدید زخمی

بدھ 4 جنوری 2017 20:25

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2017ء) ساہیوال اور گردو نواح میں شدید دھند کے دوران متعدد گاڑیاں ٹکرانے سے 4افراد شدید زخمی‘ پہلا حادثہ جی ٹی روڈ پر یوسف والا کے قریب پیش آیا یہاں شدید دھند میں ڈائیو بس سمیت 4گاڑیاں آپس میںٹکرا گئیں جبکہ قطب شہانہ روڈ پر بس اور ڈالہ میں ٹکر ہوگئی دونوں حادثات کے نتیجہ میں امتیاز اور علی وغیرہ 4افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداددیکر انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں