Columns about Jamiluddin Aali

جمیل الدین عالی کے بارے میں کالم

Jamiluddin Aali

جنوری 1926ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ 1940ء میں اینگلو عربک کالج دریا گنج دہلی سےمیٹرک کا امتحان پاس کیا۔ 1945ء میں معاشیات ، تاریخ اور فارسی میں بی اے کیا۔ 1951ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پاکستان ٹیکسیشن سروس کے لیے نامزد ہوئے۔ 1971ء میںجامعہ کراچی سے ایف ای ایل 1976ء میں ایل ایل بی سیکنڈ ڈویژن میںپاس کرکے ملازمت کا آغاز کیا۔ 1948ء میں حکومت پاکستان وزارت تجارت میں بطور اسسٹنٹ رہے۔ 1951ء میں سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیکسیشن سروس ملی اور انکم ٹیکس افسر مقرر ہوئے۔ 1963ء میں وزارت تعلیم میں کاپی رائٹ رجسٹرار مقرر ہوئے۔ اس دوران میں اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو میں فیلو منتخب ہوئے۔ اس کے بعد دوبارہ وزارت تعلیم میں بھیج دیا گیا۔ لیکن فوراًگورنمنٹ نے عالی صاحب کو ڈیپوٹیشن پر نیشنل پریس ٹرسٹ بھیج دیا جہاں پر انہوں نے سیکرٹری کی حیثیت سے کام کیا۔ 1967ء میں نیشنل بینک آف پاکستان سے وابستہ ہوئے اور سینٹر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کے عہدے تک پہنچے وہاں سے ترقی پاکر پاکستان بینکنگ کونسل میںپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایڈوائزر مقرر ہوئے۔جمیل الدین عالی کی متعدد تصانیف شائع ہو چکی ہیں۔ ان کو بہت سے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ آ کو 1989ء میں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی بھی ملا۔

Latest photos of Jamiluddin Aali and Latest news in Urdu - Full photo coverage on Jamiluddin Aali, watch photo galleries, pictures and new photos. Live updates of today Jamiluddin Aali news and full coverage. Watch videos in Youtube and dailymotion format, share the photos via Facebook, Twitter, Whatsapp etc.

جمیل الدین عالی پر تازہ ترین کالم پڑھئیے جمیل الدین عالی کے بارے میں لکھے گئے کالم مشہور کالم نگاروں کے قلم سے۔ پڑھئیے تفصیلی تجزیہ، مشہور تجزیہ نگاروں کے خیالات اور مشاہدات۔ صرف اردو پوائنٹ پر